ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست میں انسداد گؤ کشی ضوابط لاگو نہیں ہوں گے: سدرامیا

ریاست میں انسداد گؤ کشی ضوابط لاگو نہیں ہوں گے: سدرامیا

Wed, 21 Jun 2017 11:14:53    S.O. News Service

بنگلورو، 20؍جون (ایس او نیوز)مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے انسداد گؤ کشی ضوابط کو کرناٹک میں ہرگز لاگو نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کل رات جمعیت القریش بیف مرچنٹ کے ایک وفد کو کروائی۔ وزیر شہری ترقیات جناب روشن بیگ کی رہائش گاہ پر مسلم قائدین کی میٹنگ کے بعد قریشی برادری کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سدرامیا کو جناب روشن بیگ نے عامۃ المسلمین بالخصوص قریشی برادری کی اس تشویش سے آگاہ کیا کہ انسداد گؤ کشی ضوابط لاگو کرنے کے نام پر غیر ضروری طور پر اقلیتوں کو ہراساں کیا جاسکتاہے۔ حالانکہ مویشیوں کی تجارت اور بیف کھانے کا مسئلہ صرف مسلمانوں سے مختص نہیں ہے، دیگر برادران وطن کی اکثریت بھی مویشیوں کی تجارت اور گوشت خوری سے جڑی ہوئی ہے، لیکن ان ضوابط کی آڑ میں ایک مخصوص طبقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں وفد نے وزیراعلیٰ سدرامیا سے مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا ۔اس مرحلے میں وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ان تشویشات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت نے جو ضوابط لائے ہیں ان کو کرناٹک میں کسی بھی حال میں لاگو ہونے نہیں دیا جائے گا ۔بحیثیت وزیر اعلیٰ وہ کرناٹک کے مسلمانوں اور قریشی برادری کے ذمہ داروں کو یہ واضح یقین دہانی کراتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے اس اعلان پر تمام قریشی ذمہ داروں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔


Share: